ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھیما کوریگاؤں تشدد: جگنیش میوانی اورعمر خالد کے خلاف ایف آئی آر درج

بھیما کوریگاؤں تشدد: جگنیش میوانی اورعمر خالد کے خلاف ایف آئی آر درج

Thu, 04 Jan 2018 21:37:51    S.O. News Service

پونے،4؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ایک پروگرام میں مبینہ طورپراشتعال انگیز تقریر کرنے کے لئے دلت لیڈر جگنیش میوانی اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم عمر خالد کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ایک افسر نے بتایا کہ دونوں پر مراٹھا اور دلت فرقوں کے درمیان مبینہ طور پر تفریق پیدا کرنے اور تعصب پھیلانے کا الزام لگایا گیا ہے۔گجرات سے حال ہی میں منتخب میوانی اور خالد نے 31 دسمبر کو شہر کے شنوارواڈا میں بھیما کوریگاؤں کی لڑائی کے 200سال ہونے پر منعقدپروگرام میں شرکت کی تھی۔شہر کے رہائشی اکچھے بکڈ کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق میوانی اور خالد نے تقریب میں مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کی اور ان کے تبصرے کا مقصد فرقوں کے درمیان رنجش اور شگاف پیدا کرنا تھا۔اس کے بعد ایک جنوری کو بھیما کوریگاؤں میں تشدد ہواتھا۔بکڈ نے دکن جم کھانا پولیس کے پاس شکایت کی۔اسے وشرام باغ تھانہ بھیج دیا گیا کیونکہ شنوارواڈا اس کے علاقے میں آتا ہے ۔ حکام نے بتایا کہ وشرام باغ پولیس نے دونوں رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔شکایت کے مطابق پونے کے پروگرام میں میوانی نے کہاکہ اگر ہم اس نئی پیشوائی پر جیت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بھیما-کوریگاؤں کی لڑائی کو آگے لے جانے کی ضرورت ہے۔
 


Share: